راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ڈاکٹر محمد حنیف مغل چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام پاکستانی اب باشعور ہو کر اپنے حق کے لیے میدان عمل میں ائیں پاکستان تحریک شاد باد کا پلیٹ فارم تمام پاکستانیوں کے لیے حاضر ہے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک شاد باد پورے ملک سے بھرپور طرح سے حصہ لے گی، چاہے صوبہ پنجاب ہو، کے پی کے سندھ یا بلوچستان پاکستان تحریک شاد باد سمجھدار اور باشعور افراد کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے ان کو الیکشن بھی لڑوائے گی، پاکستان میں غلام مرتضی مغل جیسے سمجھدار اور شاندار خیالات کے مالک افراد کی ضرورت ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ڈاکٹر سلیم مغل سمیت میرے تمام امیدواران جو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہ عملی طور پر عوام کی خدمت کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں اور عام عوام کی بہتری اور ان کی زندگی میں ترقی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیں گے، اسی طرح پاکستان تحریک شاد باد کے تمام امیدواران جو مختلف علاقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ اپنے اپنے حلقوں میں انشااللہ نمایاں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کے لیے حقیقی اور عملی طور پر جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پارٹی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں غلام مرتضی مغل، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بگا شیخاں ڈاکٹر سلیم مغل، ملک عابد اعوان اور صدر یو سی بگا شیخاں ملک رفیق اعوان، چوہدری افتخار اور راجہ شبیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک شاد باد کے روح رواں ملک کے ممتاز ماہر تعلیم اور دانشور مرتضی مغل کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ ان کی درازی عمر و صحت مندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔











