اتوار,  21  ستمبر 2025ء
سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 140 خاندانوں میںفوڈ پیکجز تقسیم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یونائیٹڈکونسل آف چرچز اور ٹیر فنڈ آرگنائزیشن کی مشترکہ کوششوں کی بدولت راولپنڈی اسلام آباد کےسیلاب اور بارشوں سے متاثرہ140 خاندانوں میںاشیائے خودونوش پر مشتمل فوڈ پیکجزتقسیم کئے گئے،تقریب کا اہتمام یونائیٹڈکونسل آف چرچز کےچیئرمین بشپ جاوید صدیق، ایگزیکٹوڈائریکٹر سیمسن سہیل اور انکی ٹیم نے کیا تھا،تقریب کے مہمان خصوصی شہناز ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر پادری رامس گل اوریو سی سی کے ڈائریکٹر نوید ناتھانیل تھے جنہوں نے مستحق خاندانوں میںفوڈ پیکجزتقسیم کئے ،اس موقع پر ٹیر فنڈ آرگنائزیشن کے پاکستان میںکنٹری ڈائریکٹرجوناتھن جانسن کااپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ہمیں یہ سعادت حاصل ہوئی کہ ہم اپنے ان بہن بھائیوں کی خدمت میں کچھ اشیائے خودونوش پر مشتمل فوڈ پیکجز تقسیم کر سکیں جو ہماری توجہ اور مدد کے مستحق ہیں، فوڈ پیکجزکی یہ تقسیم نہ صرف ایک سماجی فریضہ ہے بلکہ ایک انسانی و دینی ذمہ داری بھی ہے، ہم سب مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں جہاں کوئی بھوکا نہ سوئے، کوئی بے آسرا نہ رہے، اور ہر دل میں محبت، ہمدردی اور اخوت کا جذبہ ہو،اس موقع پر یونائیٹڈکونسل آف چرچز کے ایگزیکٹوڈائریکٹر سیمسن سہیل نے کہا کہ یونائیٹڈکونسل آف چرچزملک میں کسی بھی مصیبت کے شکار خاندانوں اور افراد کی خدمت پر پختہ یقین رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی اس ملک پر کوئی بھی قدرتی آفت ٹوٹی ہے یونائٹیڈ کونسل آف چرچز نے اپنے ہم وطنوں کے امداد میں کوئی غفلت نہیں کی ہے، امدادی رقوم کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے 140مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں، انہوں نے ٹیر فند آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹرجوناتھن جانسن کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس کارِ خیر میں مالی تعاون کیا اور فوڈ پیکجز کی تقسیم کےاس عمل کو کامیاب بنانے میں عملی کردار ادا کیا۔

مزید خبریں