بدھ,  09 جولائی 2025ء
لنگرِ حسینی کی دعائیہ تقریب، اتحاد بین المسالک کا عملی مظاہرہ

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) – یومِ عاشور کے موقع پر غلام علی خان، صاحبزادہ محمد دانش خان، صاحبزادہ محمد حسن علی خان اور صاحبزادہ محمد حسین علی خان کی جانب سے لگائے گئے سالانہ لنگرِ حسینی کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین موہڑہ شریف پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ اور چئیرمین ضلعی امن کمیٹی علامہ حافظ محمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ اور علامہ حافظ اقبال رضوی نے واقعہ کربلا کو صبر، استقامت اور قربانی کا عظیم درس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غلام علی خان اور ان کے خاندان کی جانب سے ہر سال یومِ عاشور کے موقع پر لنگر حسینی کا وسیع انتظام اہلسنت مکتب فکر کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسالک کا عملی مظاہرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 14 اور وائس چیئرمین مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی غلام علی خان اور ان کے صاحبزادگان کی جانب سے لنگرِ حسینی کا سلسلہ جاری ہے۔

دعائیہ تقریب میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر حاجی محمد محفوظ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ، سینئر نائب صدر فواد حسین بٹ، عاصم اللہ قریشی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عزیر سہیل، جوائنٹ سیکرٹری وقاص ندیم، ممبران بشیر احمد مغل، چوہدری ساجد لطیف، یاسر اقبال رضوی، قاری محمد شفیع، ممتاز کشمیری رہنما قادر میر، حاجی ظہیر الزماں، ناصر اعوان، حاجی تنویر راجپوت، قاری بابر فیض قادری سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔

آخر میں پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، وطنِ عزیز پاکستان کے استحکام اور شہدائے کربلا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

مزید خبریں