پیر,  07 جولائی 2025ء
بنی گالہ میں سیوریج کا ناقص نظام، عوام شدید مشکلات کا شکار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وفاقی دارالحکومت کے مشہور علاقے بنی گالہ میں سیوریج کا نظام انتہائی ناقص ہو چکا ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر بھاری فنڈز تو حاصل کر لیے جاتے ہیں، لیکن عملی طور پر علاقے میں کوئی خاطر خواہ کام نظر نہیں آتا۔

بنی گالہ نہ صرف رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ ہے بلکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بھی یہیں واقع ہے۔ اس کے باوجود یہاں بنیادی سہولیات کی کمی عوام کے لیے لمحۂ فکریہ بنی ہوئی ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے سیوریج سسٹم کی بہتری کے وعدے کیے جا رہے ہیں، لیکن ہر بار صرف عارضی اور نمائشی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ بارش کی صورت میں پانی گلیوں، سڑکوں اور گھروں میں داخل ہو جاتا ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالا میں شدید خطرہ تھا،مشعال یوسفزئی

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بنی گالہ جیسے اہم اور مرکزی علاقے میں سیوریج کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔

مزید خبریں