حافظ آباد(شوکت علی وٹو) جیل روڈ، ٹیولپ سٹی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بابر ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 40 سال تھی اور وہ محلہ نواب کالونی، حافظ آباد کے رہائشی تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بابر موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور میت کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا۔