پاکستان مسلم لیگ ن حافظ آباد کی جانب یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا

سائرہ افضل تارڑ کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شاہد حسین بھٹی، میاں عون انتصار یوم تکبیر مں شریک

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پاکستان مسلم لیگ ن حافظ آباد کی جانب سے 27 ویں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب حافظ آباد کی مقامی مارکی میں منعقد کی گی ہے ضلع بھر سے قائدین و کارکنان کی شرکت، پاکستانی پرچموں کی بھرمار.27 ویں یوم تکبیر کی تقریب میں کوارڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب سائرہ افضل تارڑ،میاں تہور حسین تارڑ . میاں شاہد حسین بھٹی ایم پی اے، میاں عون انتصار بھٹی ایم پی اے، سابق ایم پی اے مظفر علی شیخ، شیخ گلزار احمد، رائے قمرزمان کھرل، رائے مختار احمد کھرل، محمد زمان بھون و دیگر مقامی قیادت و کارکنان کی بھرپور شرکت.تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا،ترانوں پر نوجوان قومی پرچموں کو لہراتے رہے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا.یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا مقررین نے یوم تکبیر کے حوالے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس دن اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، جن کو مقررین خراج تحسین پیش کرتے رہے. 28 مئی 1998 کو ایک یادگار دن ہے اس دن پاکستان نے 5 ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو باور کروایا ہم ایک بڑی ایٹمی طاقت ہیں.

مزید خبریں