اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی پولیٹیکل کونسلر زیک ہارکن رائیڈر نے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور سمیت سیاسی اور معاشی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ امریکہ سے اعلیٰ سطحی وفود اور حالیہ دنوں میں امریکی سینیٹرز اور گانگریس مین کی آمد پاکستان کی عالمی اور علاقائی معاملات میں کلیدی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی روابط کے مزید فروغ کو مشترکہ معاشی اور سٹریٹیجک مقاصد کے حصول کے لیے ناگزیر قرار دیا۔