هفته,  05 اپریل 2025ء
محمد اشتیاق کیانی نے دو افراد کو کیانی فیملی سے نکال دیا

گوجرانوالہ(روشن پاکستان نیوز) محمد اشتیاق کیانی نے اپنی فیملی کے دو افراد کو کیانی فیملی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان افراد میں محمد عارف ولد سید محمد اور محمد رزاق ولد حسن مند شامل ہیں۔ محمد اشتیاق کیانی نے کہا کہ ان دونوں افراد نے کیانی فیملی کو دھوکہ دیا اور اپنے ذاتی مفاد کے لیے دوسری قوم میں جانے کا فیصلہ کیا۔

محمد اشتیاق کیانی کے مطابق، جب ان کی تحقیقات کی گئیں، تو یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد نے سدھن برادری میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ گجرانوالہ کے یونین کونسلر کے دفتر سے ان کی زمین کی فرد نکالی گئی جس میں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ سدھن قوم کا ذکر کیا تھا۔

اس حقیقت کا پتا چلنے کے بعد، محمد اشتیاق کیانی نے حاجی محمد عارف کیانی، عرفان کیانی، روف کیانی، اصغر کیانی، عالمگیر کیانی، اور امین کیانی کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افراد کو کیانی فیملی سے نکال دیا جائے گا کیونکہ انہوں نے اپنی قوم سے دوسری قوم میں جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مہر مقصود احمد صاحب سے مشورہ کرنے کے بعد، محمد اشتیاق کیانی نے اس بات کا اعلان کیا کہ ان دونوں کا کیانی فیملی سے کوئی تعلق نہیں رہا اور اب وہ سدھن برادری میں شامل ہو چکے ہیں۔

کیانی فیملی کے تمام افراد اور گاؤں کے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ ان افراد کا کیانی فیملی سے کوئی تعلق نہیں رہا اور وہ اب کیانی فیملی سے خارج ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں