هفته,  05 اپریل 2025ء
حافظ آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

حافظ آباد (شوکت علی وٹو) حافظ آباد میں سابق ایم پی اے ملک محمد وزیر اعوان کے ڈیرہ کسوکی روڑ پر سابق وزیراعظم شہید والفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی. برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد میں بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 برسی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب بمقام ضلعی پیپلز سیکرٹریٹ کسو کے روڈ ڈیرہ ملک محمد وزیر اعوان سابق ایم پی اے میں اہتمام کیا گیا۔

جس میں پارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد وزیر اعوان(سابق ایم پی اے) سمیت پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔اس موقع پر ملک محمد وزیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے لازوال جدوجہد کی۔

ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھٹو شہید کے نظریات اور فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جمہوریت، عوامی حقوق اور ملکی ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی، ملک کی خوشحالی اور جمہوری استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید خبریں