حافظ آباد(شوکت علی وٹو) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں انھوں نے مختلف اشیاء کی دستیابی، قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ناصر گورائیہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اتوار کے روز ماڈل بازارمیں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ کیا۔ جہاں انھوں نے آٹا، چینی، سبزیوں، پھل، کریانہ اور دیگر اشیاء کے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی وافر دستیابی، قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں عوام کی ایک بڑی تعداد سستی اشیاء کی خریداری میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لگائے جانے والے سستے رمضان بازار میں روز مرہ استعمال کی چیزیں عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان سستے بازار میں اشیاء کی دستیابی میں کوئی قلت نہیں آنی چاہیے۔
