حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد(شوکت علی وٹو)کسوکی روڑ محلہ بہاولپورہ غربی گلی مسجد غوث الاعظم والی نزد شیلر ملک فضل حسین اور مبارک کالونی میں سیوریج کے مسائل حل نہ ہو سکے.مبارک کالونی کا مین گلہ جو کسوکی روڑ سے حسن ٹاون کی طرف جاتا ہے میں عرصہ تین سال سے زائد کا ہو چکا ہے میں سیوریج کا گندہ بدبودار پانی کھڑا رہتا ہے متعدد مرتبہ علاقہ مکینوں نے شکایات کی اس کے باوجود یہاں سے سیوریج کے گندے بدبودار پانی کا حل نہ نکالا جا سکا علاقہ مکین اس گندے بدبودار پانی سے شدیدذہنی اذیت کا شکار ہیں.اور ان کی سننے والا بھی کوئی نہیں ہے اگر سیوریج کے پائپ لائن کی خرابی ہے یا مبینہ کرپشن کی وجہ درست نہیں بنے تو متعلقہ ٹھیکیدار و انجنئیر ایکسیئن وغیرہ کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی.محلہ بہاولپورہ غربی گلی مسجد غوث الاعظم والی نذد شیلرملک فضل حسین جس میں بھی کئی مہینوں سے سیوریج کا گندہ بدبودار پانی کھڑا رہتا ہے اور گلی کے رہائشیوں کو گندے بدبودار پانی سے گزرنا پڑتا ہے مبارک کالونی اور گلی مسجد غوث الاعظم والی دونوں ایریا ایک دوسرے سے سو میٹر کے فاصلے پر ہیں. دونوں ایریاز کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
