حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دکاندانوں کو 2لاکھ84ہزار روپے جرمانہ کیا۔ 3دوکانداروں کو گرفتار جب کہ چینی اور گھی کا ایک گودام سیل کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد سہیل ریاض، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفاق احمد اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے حافظ آباد سٹی، پنڈی بھٹیاں، جلالپور بھٹیاں، سکھیکی اور دیگر علاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2لاکھ84ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 2قصابوں جب کہ سی او ایم سی اکرام اللہ سندھو نے ایک دوکاندار کو گرفتار کروا کر ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نے ونیکے ورڈ پر غیر قانونی ذخیرہ انداز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گھی اور چینی کا ایک گودام سیل کر دیا۔
