هفته,  15 فروری 2025ء
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق کو ٹاپ تھری ڈپٹی کمشنرز کی فہرست میں شامل ہونے پر خراج تحسین

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق کو ٹاپ تھری ڈپٹی کمشنرز کی فہرست میں شامل ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے کاشف احسان تارڑ تفصیلات کے مطابق کاشف احسان تارڑ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق چارج سنبھالنے سے لے کر اب تک عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھ کر کام کیا ہے۔بلا امتیاز اور بلا تفریق خدمت ،اوپن ڈور پالیسی ،میرٹ،معا ملات میں شفافیت انکا خاصہ ہے۔ہر سائل کی تحمل و خندہ پیشانی سے بات سننا مسلہ کے حل کے لئے احکامات دینا اور فالو اپ لینا انکی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔فیلڈ میں رہنا ،لگن سے کام کرنا ، دفتری اوقات کے بعد آفس میں کام کرنا اس سے پہلے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ٹاپ تھری ڈپٹی کمشنرز کی فہرست انکی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں