اتوار,  16 مارچ 2025ء
اعلیٰ طبی خدمات پراعزازملنا فخرسےکم نہیں، حکیم محمدشمعون

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)اعلی طبی خدمات پراعزازملنا کسی بھی طبیب کےلیےفخرسےکم نہیں۔ تفصیلات کےمطابق استادلاطباء پروفیسرحکیم عبدالخالق چوہدری پرنسپل راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی نےحکیم محمد شمعون کی اعلیٰ طبی خدمات کوسراہتے ہوۓحکیم محمدشمعون مصنف طبی کتب مجربات اطباء واکسیرات الاطباء کواعزازی سند سےنوازا اور حوصلہ افزائی فرمائی ۔اورکہاکہ راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی ہرموقع پر طب اورطبیب کےساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے۔مزید کہاکہ ہمارے طلباءہمارے لیےباعث فخرہیں جوکہ حاصل کردہ طبی علوم کوجذبہ خدمت خلق رکھتے ہوۓعوام کی بھلاٸ کےلیے استعمال کررہے ہیں۔حکیم محمدشمعون نے میڈیاسے بات کرتےہوئے کہاکہ میرے لیےیہ قابل فخراوربےانتہاخوشی کی بات ہے کہ مجھے ایک عالمی شہرت یافتہ طبی درسگاہ راولپنڈی طبیہ کالج سےایک بہت ہی شفیق استادکےہاتھوں اعزازی سندسے نوازاگیااورطبی میدان مزید آگے بڑھنےمیں میری حوصلہ افزائی کی گٸ۔۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد کی ہونہار بیٹی فاخرہ مانک علی نے گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا

مزید خبریں