اتوار,  16 مارچ 2025ء
حافظ آباد کی ہونہار بیٹی فاخرہ مانک علی نے گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)  حافظ آباد کے گاؤں سندھواں تارڑ کی ذہین اور ہونہار بیٹی فاخرہ مانک علی نے سپیریئر کالج پنڈی بھٹیاں سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں آرٹس گروپ میں گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

فاخرہ مانک علی کی کامیابی نے نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ پورے ضلع حافظ آباد کو فخر سے بھر دیا ہے۔ ان کی محنت اور لگن نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو تو کوئی بھی مشکل رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

فاخرہ کی شاندار کامیابی پر حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے فاخرہ کو پانچ لاکھ روپے انعام سے نوازا۔ یہ انعام فاخرہ کی لگن، محنت اور کامیابی کا عکاس ہے، جس نے نہ صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پورے علاقے کو فخر کا موقع فراہم کیا۔

فاخرہ مانک علی کی اس کامیابی نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر تعلیمی میدان میں حالات اور وسائل کی کمی ہو تو بھی محنت اور عزم سے کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ فاخرہ کی کامیابی نے ان کے والدین، اساتذہ اور علاقے کے لوگوں کے لیے ایک نیا پیغام دیا ہے کہ تعلیم اور محنت کے ذریعے زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

فاخرہ مانک علی کی کامیابی پر عوامی میڈیا گروپ حافظ آباد کے روح رواں شوکت علی وٹو نے فاخرہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فاخرہ کی کامیابی علاقے کے تمام نوجوانوں کے لیے ایک تحریک ہے کہ وہ اپنی محنت اور عزم کے ساتھ کامیابی کی نئی راہیں تلاش کریں۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: بائی پاس ریلوے لائن فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز، 750 ملین لاگت آئے گی

مزید خبریں