جمعه,  07 فروری 2025ء
اسلام آباد: روڈن انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی ای او ملک اسد عباس کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) اے آر ایم بلڈرز کے مالک اور کمشنر پاکستان سکاؤٹس آغا شیراز ملک نے روڈن انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی ای او ملک اسد عباس کے اعزاز میں سمیع اللہ ہاؤس ای الیون اسلام آباد میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس عشائیے میں بزنس کمیونٹی کے اہم ارکان اور مختلف شعبوں کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔

بلیو مون ایسوسی ایٹس کے چیئرمین شفاعت خان سواتی نے عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا استقبال کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ بلیو مون ایسوسی ایٹس نے روڈن انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے اور اپنے درمیانہ طبقہ کے لیے مناسب قیمتوں پر پلاٹ کی سکیم متعارف کرائی ہے۔” شفاعت خان سواتی نے مزید کہا کہ “اب بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ کے 32,800 روپے کی ماہانہ قسط پر پلاٹس کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔”

روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے اپنے خطاب میں روڈن انکلیو کی لوکیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ “روڈن انکلیو راولپنڈی رنگ روڈ سے صرف زیرو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جو سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے جہاں آنے والے برسوں میں سرمایہ کاری پر زیادہ منافع مل سکتا ہے۔” اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ روڈن انکلیو انتظامیہ نے فائیو اسٹار ہوٹل اور میڈیکل کالج کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جن پر جلد کام شروع ہو گا۔

ملک اسد عباس نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ملک ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “روڈن انکلیو رمرسکو پرائیویٹ لمیٹڈ کا پروجیکٹ ہے اور ہم پاکستان میں اسے کامیابی سے لانچ کر رہے ہیں۔” ملک اسد عباس نے روڈن انکلیو کے سستے پلاٹس اور گھروں کی سکیم کا ذکر کیا اور کہا کہ “یہ سکیم بلیو مون ایسوسی ایٹس کے ذریعے بک کی جا سکتی ہے۔”

ایم این اے انجم عقیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ “حکومت پاکستان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بہت اچھے اقدامات کرنے جا رہی ہے، جن میں ٹیکسز میں کمی اور ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی جائے گی۔” انہوں نے کہا کہ “بینکوں میں شرح سود جلد سنگل ڈیجٹ تک کم کر دی جائے گی، جس سے لوگ بینکوں سے پیسے نکال کر پراپرٹی میں سرمایہ کاری کریں گے۔” انجم عقیل خان نے روڈن انکلیو کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “کم وقت میں آپ نے بہت اچھی ڈویلپمنٹ کی ہے اور اپنے ممبران کا اعتماد جیتا ہے۔”

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور سیکنڈ سیکرٹری امریکی ایمبیسی ریمنڈ نیلسن کی ملاقات

آغا شیراز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ “ہمیں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر ایسے ایونٹس کرنے چاہئیں تاکہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہو سکے۔” انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ “اے آر ایم بلڈرز کمپنی بھی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور روڈن انکلیو کی انتظامیہ کو ہماری مکمل سپورٹ حاصل ہے۔”

آخری میں، آغا شیراز ملک نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے انجم عقیل خان، ملک اسد عباس، لیاقت علی شوانی (سابقہ انفارمیشن منسٹر بلوچستان)، ملک حبیب اورکزئی (چیئرمین ریڈ کریسنٹ خیبر پختونخوا)، راشد ہمایوں (چیئرمین سائیبو)، احسان عباسی (مالک ڈالر ایسٹ)، اور دیگر بزنس کمیونٹی کے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ عشائیہ نہ صرف کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اچھا موقع تھا، بلکہ روڈن انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی اجاگر کیا گیا۔

مزید خبریں