جمعه,  07 فروری 2025ء
پرویز مشرف سمیت پاک آرمی کے تمام شہداء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،مقررین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق آرمی چیف و سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف (مرحوم ) کی دوسری برسی کی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب میں ماہر قانون احمد رضا قصوری، آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ ریاض احمد خان،محترمہ افشاں عادل، سید احمد جنجوعہ ، اختر شاہ، مجیب الرحمان کیانی، سہیل کیانی، اور اسد اللہ تیمور ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر جنرل پرویز مشرف کی ملک کیلئے خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، مقررین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سمیت پاک آرمی کے تمام شہداء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ جنرل پرویز مشرف کے کئے گئے فیصلےکتنے بروقت اور مضبوط تھے،انکے دور میں پاکستان دنیا میں باوقار ملک کے طور پر شناخت رکھتا تھا،2007 ء میں پاکستان معاشی طور پر اڑان بھر رہا تھا تھا مگر بدقسمتی سے سیاسی خاندانوں نے اس ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ،حکمرانوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے،اب صرف تین ارب ڈالرز کیلئے آئی ایف ایم کے سامنے ناک سے لیکریں نکالی جا رہی ہیں اور ملک بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر چل رہا ہے، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے جو لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل کیا تھا،ہمیں اس ملک کو سیاسی، معاشی طور پر مضبوط اور فوجی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانا ہےاگراس بات کا پاکستانی قوم نے تہیہ کر لیا تو اسے ترقی کرنے اور استحکام سے کوئی نہیں روک سکے گا، تقریب کے آخر میں جنرل پرویز مشرف کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

مزید خبریں