منگل,  04 فروری 2025ء
حافظ آباد: ماحولیات ٹیم کی کارروائی، 75 مائیکرون سے کم وزن کے 1100 کلو شاپنگ بیگ قبضہ میں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی ڈائریکٹرتحفظ ماحولیات ایمبرین فاطمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نوید احمد نے مختلف دوکانوں پر کاروائی کر تے ہوئے 75مائیکرون سے کم وزن والے گیارہ سو کلو شاپنگ بیگ قبضہ میں لے لیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ روڈ،کریانہ بازار اور دیگر بازاروں میں اچانک چھاپہ مار ا اوراس دوران 75مائیکرون سے کم وزن والے استعمال و فروخت کیے جانے والے 11سو کلو شاپنگ بیگ قبضہ میں لے لیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمبرین فاطمہ کاکہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کم وزن والے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کے استعمال اور فروخت پر پابندی ہے اور جو بھی دوکاندار انکااستعمال یا فروخت کریگا اس کیخلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج زندہ باد ریلی: حافظ آباد میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین

مزید خبریں