منگل,  04 فروری 2025ء
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا صفائی نظام، صحت اور تعلیمی اداروں کا دورہ

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کر تے ہوئے ستھرا پنجاب پرگرام کے تحت صفائی نظام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال، ایم سی آفس میں سوشو اکنامک رجسٹریشن اور مختلف سکولوں کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی نظام کے جائزہ کیلئے کلمہ چوک، کسوکی روڈ،ساگر روڈ،سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو صفائی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر جنرل ایمر جنسی،چلڈرن ایمر جنسی،ٹی بی اینڈ چیسٹ کلینک سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے علاج معالجہ بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوشو اکنامک رجسٹریشن کے انتظامات اور مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم سی آفس کی مختلف برانچز کا بھی دورہ کر تے ہوئے وہاں عوامی سہولیات اور میونسپل سروسز کی ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول نمبر 3اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 5کا بھی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے دورہ کے موقع پر مجموعی تعلیمی صورتحال، سٹاف کی حاضری، امتحانی نتائج، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے انکے سکول ورک بارے سوالات بھی کیے جبکہ سکول کونسلوں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے سکولوں کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: شیراز علی کی گمشدگی کا ڈراپ سین، پولیس نے بچے کو گجرات سے بازیاب کر لیا

مزید خبریں