جمعرات,  09 جنوری 2025ء
سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی کا مشاورتی اجلاس، چوہدری محمد یاسین گروپ پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ گورنمنٹ ہاسٹل کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جو کہ بعد ازاں جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز اینڈ ایم این اے ہاسٹل کے تمام مزدوروں نے ریفرنڈم 2025 میں سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے چوہدری محمد یاسین گروپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے سی ڈی اے مزدور یونین کا منشور پیش کیا اور یونین کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم 2025 میں پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل سے چوہدری محمد یاسین کی تاریخی کامیابی ہوگی۔ اجلاس کے اختتام پر ریفرنڈم 2025 کے حوالے سے بابر عوان صاحب نے ایک ٹیم تشکیل دی، جو آپس میں مشاورت سے ریفرنڈم 2025 کی مہم کو سی ڈی اے مزدور یونین کی کامیابی کی جانب گامزن کرے گی۔

مزید پڑھیں: چوہدری واجد ایوب کی ایس ڈی او آئیسکو سے ملاقات، بجلی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

مزید خبریں