اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)انجمن تاجران ایف ٹین مرکز کے انتخابات میں تاجر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار عاطف جمیل بٹ نے پینل کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،عاطف جمیل بٹ ایک بڑے قافلے کے ہمراہ ریلی کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کرانےچیف الیکشن کمشنر آفس پہنچے، اس موقع پر ایف ٹین مرکز کے تاجروں کی کثیر تعداد بھی انکے ہمراہ تھی جن میں ایف ٹن مرکز کے سینئر تاجر رہنما ملک اعجاز ،فاروق سیالوی ، محمدرضوان،علی عابد،ملک داؤد،اکمل جنجوعہ،چوہدری سرفراز ،ملک محمد اشرف، ارشد محمود عباسی، اقبال بٹ، ڈاکٹر محمد ارشدشامل تھےجو ڈھول کی تاپ پر رقص کرتے اور نعرے لگاتےہوئےچیف الیکشن کمشنر آفس پہنچے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاطف جمیل بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حمایت پر ایف ٹین مرکز کے تاجروں کے شکر گزار ہیں،انشاء اللہ انتخابات کا دن تاجر اتحاد گروپ کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،انتخابات میںکامیابی کے بعد ایف ٹین مرکز کے تاجروں کے مسائل کو پوری سنجیدگی کے ساتھ حل کرائیں گے،تاجروں کی جوک در جوک تاجر اتحاد گروپ میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور انہیں اپنی شکست سامنے نظر آ رہی ہے،ہم اس جمہود کو توڑیںگے،بعد ازاں عاطف جمیل بٹ کی طرف سے صدقے کے طور پر بکرا ذبح کیا گیا اور تمام تاجروں کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
مزیدپڑھیں: راولپنڈی:اعلیٰ حکام کی یقین دہانی کے بعد تاجروں کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف احتجاج موخر