منگل,  27  اگست 2024ء
10محرم الحرام کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )10محرم الحرام کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 6000سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ٹریفک پولیس کے900کے قریب افسران و اہلکارٹریفک کے فرائض سرانجام دینگے،10محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر2900سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں،65جلوسوں اور113مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،جلوس/مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈی پولیس کی جائے گی،سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ والنٹیئرز رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جلوسوں کے انعقاد سے قبل روٹس اور مقامات کی مکمل سکریننگ و سویپنگ کروائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،تمام جلوسوں کی بذریعہ کنٹرول روم CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی، محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز، علمائ، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز انتھک محنت و جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News