منگل,  27  اگست 2024ء
سی پی او سید خالدہمدانی کی 51 ایس ٹی کامن کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالدہمدانی کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 51 ایس ٹی کامن کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات، اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے، اے ایس پی ٹیکسلا،ڈی ایس پی ایڈمن سمیت دیگر افسران کی شرکت، زیر تربیت افسران میں 18 اے ایس پیز شامل تھے،سی پی او سید خالدہمدانی نے زیر تربیت افسران کو موثر و مربوط سکیورٹی پلاننگ اور ڈیوٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالدہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 51stکامن کے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات کی، اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی سی آئی اے، اے ایس پی ٹیکسلا،ڈی ایس پی ایڈمن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، زیر تربیت افسران میں 18 اے ایس پیز شامل تھے، سی پی اوسید خالدہمدانی نے زیر تربیت اے ایس پیز کو راولپنڈی پولیس کی ورکنگ ، موثر و مربوط سکیورٹی پلاننگ اور ڈیوٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام معاملات پر گہری نظر رکھنا ازحد ضروری ہے، سروس ڈیلیوری اور میرٹ کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح رکھیں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے زیر تربیت اے ایس پیز کو محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات جلوس /مجالس سے پہلے اور جلوس کے دوران سیکورٹی کے اہم نکات پربریفنگ دی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News