بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزجاری، گھروں،دکانیں،اور فراد کی چیکنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں،دکانیں،اور فراد کی چیکنگ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پرپوٹھوہار ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنزتھانہ ریس کورس اور تھانہ مورگاہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں 26گھروں، 18دکانیں ،03کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورمجموعی طور پر70سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں