منگل,  10 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، تھانوں کی موبائلز،ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پرمامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد،مشکوک سامان پر کڑی نظر رکھیں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں