اتوار,  22 دسمبر 2024ء
عشرہ محرم الحرام، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مسلسل فیلڈ میں موجود
راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)عشرہ محرم الحرام، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مسلسل فیلڈ میں موجود،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی راولپنڈی آمد، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر سمیت سینئر افسران بھی ہمراہ تھے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عاشورہ کے مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز، علمائ، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیمیں شب و روز مستعد ہیں، مجالس /جلوس منتظمین، امن کمیٹیوں، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، آرپی او راولپنڈی بابرسرفرازالپا کا کہنا تھاکہ حساس جلوسوں کے انعقاد سے قبل روٹس اور مقامات کی مکمل سکریننگ و سویپنگ کروائی جارہی ہے،مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، تمام جلوسوں کی بذریعہ کنٹرول روم CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی دورے کے دوران سیف سٹی براجیکٹ اور پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ کا بھی دورہ کیا،آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں سے گفتگو کی۔

مزید خبریں