جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں،دکانیں اورا فراد کی چیکنگ۔
تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنزتھانہ مورگاہ، ریس کورس، چونترہ، کلر سیداں، مندرہ اور روات کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں 95گھروں، 30دکانیں اور انفرادی طور پر 150سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔

مزید خبریں