جمعه,  20  ستمبر 2024ء
سرگودھا روڈ ،الائیڈ موڑ تا آفیسر ون مسلم ٹاؤن کی سڑکوں کو جلد مکمل کیا جائے، نصیر یوسف

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سرگودہ روڈ اور الائیڈ موڑ تا آفیسر ون مسلم ٹاؤنکی سٹرکوں کی تعمیر،آٹھ بازاروں کے مسائل  اور ڈویژن کی سطح پر تاجروں کے مسائل پر ون ٹو ون بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: فیصل آبادسے پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کے4 گن مین گرفتار

الحاج نصیر یوسف وہرہ نے کمشنر کو سرگودھا روڈ کی صورت حال پر بریفنگ دی جبکہ کریسنٹ ملز کے ساتھ والے روڈ کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ واسا نے اپنے حصے کا کام مکمل کرکے میونسپل کارپوریشن کو سٹرک کی تعمیر کے لئے چیک دے دیا تھا مگر چیف آفیسر اس کو مکمل کرنے سے قاصر تھا جس پر کمشنر فیصل آباد نے نصیر یوسف وہرہ کو ان سڑکوں کو مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔اس میٹنگ کے آخر میں الحاج نصیر یوسف وہرہ، امید وار برائے پنجاب بار کونسل سرور بٹ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ،چیف ایگزیکٹو کووہ نور سٹی میاں عادل خورشید اورصدر انجمن تاجران چن ون روڈ عارف بٹ نے کمشنر سلوت سعید کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News