پیر,  20 مئی 2024ء
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے شہربھر میں فلیگ مارچ

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے شہربھر میں فلیگ مارچ کیاگیا۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے کی، فلیگ مارچ پولیس لائنز نمبر01سے شروع ہو کر کچہری چوک، عمار چوک، چوہان چوک، کرال چوک سے واپس راول روڈ، مری روڈ، فیض آباد اورفیض آباد سے مری روڈ، مریڑ چوک،ٹی ایم چوک، مال روڈ، پیرودہائی موڑ سے ہوتا ہوا پولیس لائنز نمبر01میں اختتام پذیر ہوا، اس کے علاوہ سینئر افسران کی زیر نگرانی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیے گئے۔

فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا،لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے 2600سے زائد جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے400سے زائد ٹریفک پولیس افسران فرائض سرا نجام دے رہے ہیں،شہر بھرکے داخلی اور خارجی راستوں پر 62خصوصی پکٹس بھی لگائی گئیں ہیں، تھانوں کی موبائلز اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں پٹرولنگ کررہی ہیں،تمام سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے پر عزم ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News