هفته,  27 جولائی 2024ء
گوجرانوالہ:پی ایچ اے کی جانب سے ماڈل ٹاون پارک مسمار کرنے پر جی ڈی اے کا نوٹس

گوجرانوالہ(دلشاد علی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ماڈل ٹاون پارک کو مارکیٹ میں تبدیل کرنے کا آغاز کر دیا۔ پارک کے ایک حصہ کی دیوار مسمار کرکے تین شاپس قائم کروانے پر جی ڈی اے نے نوٹس لے لیا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے نااہل ڈائریکٹر جنرل شاہد عباس نے شہر کے پوش علاقہ ماڈل ٹاون میں واقع گول پارک کو کمرشل مارکیٹ میں تبدیل کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

پارک کے ایک کونے کی دیوار مسمار کرکے وہاں تین شاپس قائم کر دی ہیں جہاں پر آئس کریم اور مشروب سیل کیا جا رہا ہے پی ایچ اے کے اس اقدام سے پارک میں سیروتفریح کے لیے جانے والے شہری بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس بارے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہو جی ڈی اے کو شکایات بھی درج کروائی ہیں جس پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے غیاث الدین نے نوٹس لیتے ہوئے پی ایچ اے کے ڈی جی کو مسمار کی گئی دیوار تعمیر کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عباس نے بتایا کہ آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے پارک میں شاپس قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ،انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News