هفته,  27 جولائی 2024ء
سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں،ایم ڈی واسا

گوجرانوالہ(دلشادعلی)واسا گوجرانوالہ عوامی خدمت کا ادارہ ہے جو کہ عوام کی سہولت کے لئے کثیر رقم خرچ کر کے سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھراپنجاب کے مطابق اور عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہدائت پر سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی ہدائت پر روزانہ کی بنیاد پر ڈیسلٹنگ کا عمل جاری ہے۔محکمہ واسا کے ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا کی ہدائت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بغیر کسی چھٹی کے اور رات کے وقت بھی ڈی سلٹنگ کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کوڑا کڑکٹ اور جانوروں کا فضلہ نکاسی آب کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔عوام سے التماس ہے کہ کوڑا کڑکٹ وغیرہ سیوریج لائنوں، گٹروں اور نالوں میں نہ پھینکیں۔دوسری طرف ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی ہدائت پر واسا گوجرانوالہ کی طرف سے لگائی گئی پینے کے صاف پانی والی ٹوٹیوں کی صفائی کی گئی ہے ۔

شہر میں موجود واسا کی پانی والی ٹینکیوں (OHR) کی صفائی اور کلورینیشن۔مختلف جگہوں پر موجود پینے کے صاف کے ٹیسٹ کیکئے پانی کے سیمپل لئے گئے ہیں ۔ واسا ترجمان کے مطابق ریونیو ریکوری ٹیموں کی نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں صارفین سے التماس کی گئی ہے کہ واسا سے متعلقہ واجبات بر وقت ادا کریں۔بصورت دیگر کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔دوبارہ کنکشن کروانے کے لئے 6 ماہ کا پیشگی بل ادا کرنا پڑے گا۔

غیر قانونی طریقہ سے کنکشن لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News