جمعرات,  13 نومبر 2025ء
حافظ آباد کی ضلعی انتظامیہ بھٹہ مزدوروں سے کیاگیا وعدہ نبھانے میں ناکام

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)حافظ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھٹہ مزدوروں کے ساتھ مذاق کیا یا حقیقت میں غریبوں کی دادرسی کرنے میں مخلص ہے۔

چند روز قبل بھٹہ مزدوروں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں احتجاج کے دوران بھٹہ مزدوروں کی خواتین کا مطالبہ تھا کہ ان کی رقوم سے کٹوتی ہوتی ہے جس پر بنیظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی ترسیل کے لیے جناح ہال مختص کیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

جب بھٹہ مزدوروں کی خواتین گیں تو وہاں پر کچھ نہیں تھا خواتين دورداز علاقوں سے آئیں تھیں جن کو خالی لوٹنا پڑا، ریاست ایک ماں ہوتی ہے یہ کیسی ضلعی انتظامیہ ہے جو سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود نہ تو کوئی فرنچائزی ڈیوائسز والوں کیخلاف کارروائی کرتی ہے اور نہ اپنے وعدے کے مطابق جناح ہال میں کیمپ لگا رہی ہے.

مزید خبریں