جمعرات,  13 نومبر 2025ء
عیدالفطر پراسٹیٹ بینک کا نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ،ناجائزمنافع خورمیدا ن میں آگئے

گوجرانوالہ (دلشادعلی) اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس سال نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ناجائز منافع خور میدان میں آگئے، نوٹوں کی گڈیاں بازاروں میں سر عام بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں


نئے نوٹ جاری نہ ہونے سے بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، بچوں کی خوشی کے لیے لوگ بلیک میلرز ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں۔


اسٹیٹ بنک نے تو نئے نوٹ جاری نہیں کیے مگر گوجرانوالہ کے ریل بازار میں نئے نوٹوں کی غیر قانونی فروخت سر عام جاری ہے۔


یہاں عید الفطر کے قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے، دس روپے والی گڈی چودہ سو روپے تک بلیک میں فروخت ہونے لگی۔


غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کو انتظامیہ نے بھی مبینہ ملی بھگت سے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرکسی کا اپنا ریٹ ہے پانچ سو روپے ایکسٹرا دے کر بھی گڈی لے رہے ہیں مجبوری ہے۔

جبکہ اس حوالے سے اسسٹنٹ چیف مینجر اسٹیٹ بنک محیی الدین نے کہا کہ تمام بنکوں کو ہم نے نیے نوٹ جاری کر دیے ہیں اگر کویی شکایت سامنے ایی تو حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائیں گے ۔

مزید خبریں