هفته,  23 نومبر 2024ء
گوجرانوالہ شہر کو کھیلوں کا مرکز بنادیا جائے گا،ڈی سی طارق قریشی

گوجرانوالہ ( دلشادعلی)صوبائی وزیر سپورٹس و امور نوجواناں پنجاب فیصل ایوب کھوکھرکی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ شہر کو کھیلوں کا مرکز بنادیا جائے گا‘نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے گوجرانوالہ میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی نے فوکل پرسن سپورٹس ملک منظور کھوکھر‘ سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس عطاء فرید چوہدری اور کوآرڈینیٹر سپورٹس ہارون میر سے ملاقات کے دوران کیا۔

فوکل پرسن ودیگران نے ڈپٹی کمشنر کی توجہ شہر میں کھیلوں کے گراؤنڈز کی کمی واپ گریڈیشن کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ شہر میں فٹبال سٹیڈیم اور ریسلنگ کلب کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے دنوں میں گوجرانوالہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر سپورٹس فیصل کھوکھر کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہم گوجرانوالہ کے نوجوانوں کی محرومیاں دور کریں گے۔

مزید خبریں