هفته,  27 جولائی 2024ء
گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،چھ ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (دلشادعلی) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔

انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی پیپلز کالونی سرکل غازی عارف محمود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ اوپیپلز کالونی انسپکٹر ملک عرفان ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس اور ایس ایچ او فیروز والہ سب انسپکٹر احمد بلال گوندل و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث چھ کس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد قدیر عرف دیما، عبد الرزاق عرف منیرا قصائی، علی حسن عرف مشتاقا پدی، شاہد یونس، محمد ندیم عرف شیخ بلا اور سرفراز احمد شامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے نو کلوچار سو پچاسی گرام چرس اور ایک لاکھ سینتالیس ہزارروپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرانوالہ د اور اس کے مضافات میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہے ہیں۔

سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔

اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News