گوجرانوالہ(دلشادعلی)پولیس تاجروں کے تعاون سے جرائم کے خاتمہ اور منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے رینج بھر میں سخت ایکشن کرے گی تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں، تاجر برادری ہمارے ملک کے معزز شہری ہیں ان کو تھانوں کی سطح پر عزت و احترام دیا جائیگا، رمضان المبارک میں بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ سنٹروں و دیگر تجارتی رماکز پر پولیس گشت بڑھایا جائیگا، اندرون شہر بازاروں میں شہری پولیس بھی تعینات کی جائیگی، اندرون شہر بازاروں میں لیڈی پولیس بھی تعینات کی جائے گی، مکتلف چوکوں میں رش کے باعث ٹریفک پولیس کی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں، رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، عوام کو انصاف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈویژنل طیب حفیظ چیمہ نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل کی قیادت میں ضلع بھر کے تاجروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رینج کے اعلیٰ پولیس افسران کے علاوہ تاجروں کی اعلیٰ قیادت ڈاکٹر ناصر عباس بخاری، ماجد عرفان صدیقی، نصراﷲ بٹ، عبدالحمید بٹ، چودھری توصیف کمبوہ، محمد ادریس مغل، چودھری شاہد وڑائچ، محمد اقبال بھٹو، مقصود احمد چیئرمین، حاجی محمد عارف، چودھری شفیع اﷲ، محمد اعظم بٹ، محمد اکمل گجر، حافظ عبدالغفور، رانا مختار قیوم، حاجی محمد ریاض، رانا سمیع باسط، حاجی محمد اختر مغل، اعجاز احمد چشتی، بائو محمد سعید، محمد رمضان، چودھری مدثر حسین جٹ، شہزاد ارشد، رانا اظہر حسین، چودھری محمد سلیم ایڈووکیٹ، خالد حسین انصاری، چودھری محمد ارشد گجر، میاں سیف اﷲ خالد، محمد ندیم کھوکھر اور صاحبزادہ محمد سعید حاتم کے علاوہ تمام مارکیٹوں، تجارتی مراکزی کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور آر پی او طیب حفیظ چیمہ کو اپنے اپنے بازاروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
آخر میں مرکزی انجمن تاجروں کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل و دیگر تاجر لیڈاران نے آر پی او کو گلدستہ بھی پیش کیا۔











