واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ڈھائی فیصد بڑھ کر 96 ڈالر 63 فی بیرل ہوگئی جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت میں 5.31 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی تقریباً اسی شرح سے بڑھ کر100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، بدھ کے روز اس کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
آبنائے ہرمز کی بندش ! پاکستان نے روس سے تیل درآمد کرنے کا منصوبہ بنالیا











