منگل,  31 مارچ 2026ء
ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران پر اسرائیل اور امریکا کی مسلط کر دہ جنگ کے بعد دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے نئے بڑے حملے

اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 78.28 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 923 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا ہے اور 11.8کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588.59 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں