اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اریانا افغان ایئرلائنز نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن کے مطابق آئندہ ہفتے سے ہر منگل کو ایک اضافی پرواز شروع کی جائے گی، جس کے بعد ہفتہ وار پروازوں کی تعداد تین ہو جائے گی۔ اس سے قبل اریانا افغان ایئرلائنز جمعرات اور اتوار کے روز دو پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔
قومی ائیر لائن کی 6سال بعد لندن کےلئے ڈائریکٹ پرواز بحال
نئی پروازوں کے لیے ایئربس اے 310 طیارہ استعمال کیا جائے گا، جس سے مسافروں کو مزید سہولت میسر آئے گی۔











