جمعه,  27 مارچ 2026ء
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی (روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کی گراوٹ نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو حیران کر دیا ہے۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فی تولہ سونا 11,000 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 9,430 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستان میں قیمتوں میں اس بڑی کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کا گرنا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا 110 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4,455 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 340 روپے سستی ہو گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7,484 روپے مقرر کی گئی ہے۔

رات بھر پنکھا چلا کر سونا، فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟ حیران کن حقائق

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں استحکام یا جیو پولیٹیکل حالات میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ بڑا کریش دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

مزید خبریں