سونا آج بھی 10 ہزار روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
سونا آج بھی 10 ہزار روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

 کراچی(روشن پاکستان نیوز)  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج  بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کا بھاؤ 10 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار  962 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573  روپے کم ہوکر 4 لاکھ 62ہزار 930  روپے ہوگئی ہے۔

سونا مزید مہنگا،فی تولہ نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کم ہوکر 5172 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں