منگل,  03 مارچ 2026ء
اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 56 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جوان افراد میں کینسر کی 6 اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، تحقیق میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 51 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر1 پیسے سستا ہو گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 45 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں