جمعه,  20 فروری 2026ء
سونا مزید مہنگا،فی تولہ نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے پانچویں روزملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں کمی مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں دلچسپی بڑھنے سے بھی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

کشمیری پاکستان میں کاروبار کرسکتے ہیں تو پاکستانی کشمیر میں کیوں نہیں کرسکتے: فیصل راٹھور

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔

مزید خبریں