اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل ڈیجیٹل اور نقد ادائیگی سے آزاد سہولت کے طور پر سرکاری طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان ایجنڈے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع جیسے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز، موبائل والٹس اور دیگر آن لائن طریقوں کے ذریعے کی جا سکیں گی، جس کا مقصد مسافروں کے لیے سہولت اور مالی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔











