پیر,  02 فروری 2026ء
تین دن میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، آج بھی ریکارڈ قائم
تین دن میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، آج بھی ریکارڈ قائم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران تاریخی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری دو دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 61 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آج سونا 21 ہزار 500 روپے سستا ہوا ہے، اس طرح تین دن کے دوران سونے کے نرخ 82 ہزار 500 روپے کم ہو گئے ہیں۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے نیچے آ گئی ہے۔

سونا بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سستا ہو گیا

ساڑھے اکیس ہزار روپے کی کمی کے بعد سونے کے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئے ہیں۔

10گرام سونا 18ہزار 433 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کا ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں 602 روپے کی کمی ہونے سے فی تولہ قیمت 8405 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں تین دن کے دوران 825 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، آج سونا 215 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس قیمت 4676 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

مزید خبریں