جمعرات,  29 جنوری 2026ء
گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک، شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک کے بارے میں شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی ڈیجیٹل سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، نادرا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا۔

گاڑیوں کی آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی کا اجراء ہو گیا، اب پاک آ ئی ڈی کی مدد سے گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔

مزید پڑھیں: پشاور کے سرکاری اسکولوں کی میٹرک سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی

آن لائن بائیو میٹرک سے ناصرف مقامی بلکہ اوورسیز پاکستانی بھی مستفید ہو سکیں گے، پاک آئی ڈی سے دستی حلف ناموں اور سفارت خانوں کی بجائے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔

مزید خبریں