منگل,  27 جنوری 2026ء
ایران میں شدید معاشی بحران ، ایک امریکی ڈالر 15 لاکھ ریال کا ہو گیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران میں شدید معاشی بحران کے باعث ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 15 لاکھ ریال کا ہو گیا جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایکسچینج کی دکانوں پر یہی شرح پیش کی جا رہی ہے ، ایران سخت بین الاقوامی پابندیوں اور کئی برسوں کی بدانتظامی کے باعث شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کی جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش

ایرانی ریال کی قدر میں یہ کمی تہران میں دکانداروں کی جانب سے احتجاجاً دکانیں بند کیے جانے کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ اس احتجاج کی وجہ ایرانی ریال کی تیز گراوٹ اور خراب معیشت بتائی گئی تھی۔

مزید خبریں