منگل,  27 جنوری 2026ء
رمضان نگہبان پیکیج ! کیش 10,000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟

لاہور(روشن پاکستان نیوز) رمضان المبارک میں عوام کو 10,000 روپے کیش دینے کا اعلان کردیا گیا، مستحقین بینک آف پنجاب کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی ATM سے رقم نکلوا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے “رمضان نگہبان پیکیج” کی حتمی منظوری دی، 47 ارب روپے کے اس بھاری بھرکم ریلیف پیکیج سے پنجاب کے تقریباً ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے، جس کا مقصد مقدس مہینے میں مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10,000 روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ راشن کارڈ ہولڈرز کے لیے ماہانہ امداد 3,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد ‘نگہبان کارڈز’ جاری کیے جائیں گے، جن کے ذریعے نقد رقم کی وصولی اور اشیائے ضروریہ کی خریداری ممکن ہوگی۔

مستحقین بینک آف پنجاب (BOP) کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی ATM سے رقم نکلوا سکیں گے۔

صوبے بھر میں کارڈز کی فعال سازی کے لیے 136 مراکز قائم کیے جائیں گے۔

محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا ، جے یو آئی رہنما کا دعویٰ

وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ خود گھر گھر جا کر مستحقین کو نگہبان کارڈز پہنچائے تاکہ عوام کو لائنوں میں نہ لگنا پڑے۔

اس کے علاوہ ہر تحصیل میں 8 “نگہبان دسترخوان” قائم کیے جائیں گے جہاں روزانہ 2,000 افراد کو باعزت طریقے سے افطاری کرائی جائے گی۔

صوبے کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل رہیں گے، جبکہ دیگر مقامات پر عارضی بازار لگائے جائیں گے۔

پورے عمل کی مانیٹرنگ کے لیے ایک “رمضان نگہبان ڈیش بورڈ” تیار کیا گیا ہے، حکام کارڈ ہولڈرز کو کال کر کے امداد کی وصولی کی تصدیق کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا سدِباب ہو سکے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ ہم دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں