بدھ,  12 نومبر 2025ء
سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد کمی ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن سونے کے فی تولہ نرخ میں 13 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آج تیسرے دن قیمت میں ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کے نرخ میں 857 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کا ریٹ 4124 ہو گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں 81 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 5434روپےہوگئی ہے۔

مزید خبریں