منگل,  11 نومبر 2025ء
2 دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 7 ہزار 400 کا اضافہ ہوا تھا، آج سونے کی فی تولہ قیمت مزید 5900 روپے بڑھ گئی ہے۔

دو دن میں سونے کے نرخ gold price میں 13 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد آج سونے کے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

10 گرام سونے کے نرخ میں 5 ہزار 65 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں